کیچ ( ہمگام نیوز ) ہوشاب میں طالبات نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے سی پیک روٹ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا –
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہوشاب صرف کاغذی کارروائی میں زیر تعمیر ہے لیکن ابھی تک کوئی تعمیراتی عمل نہیں ہوا جبکہ اسکول میں مناسب عمارت اور اساتذہ کی کمی کی وجہ سے کوئی تدریسی سرگرمیاں نہیں ہوتیں۔
انہوں نے کہا کہ تعیلم کے نام پر فنڈز میں کرپشن کی وجہ سے ایسے کئی تعلیمی ادارے وجود نہیں رکھتے ہیں جو صرف سرکاری ریکارڈ میں بنائے گئے ہیں –
انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ہماری تعلیمی ادارے کی تعمیر اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے –