کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ 22 جون کوسرمچاروں نے ضلع کیچ میں چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر ہیرونک کے مقام پر پاکستانی فوج کی دو گشتی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ حملے میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور ان میں سوار تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔