شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںیزد میں ایک بلوچ نوجوان کی گمشدگی

یزد میں ایک بلوچ نوجوان کی گمشدگی

یزد (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق یزد میں کام پر جانے والا نوجوان بلوچ لاپتہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15 جون کو یزد میں کام پر جانے والا حمید ریگی نامی نوجوان چار دن سے لاپتہ ہے۔ 20 سالہ حمید بلوچستان کے شہر دوست محمد زابل میں رہائشی ہے۔

ایک باخبر ذرائع نے نے بتایا کہ”حمید اپنی موٹرسائیکل کے ساتھ خریداری کے لیے نکلا اور پھر غائب ہو گیا اور ہمیں اس کی کوئی خبر نہیں ہے۔”

 اس ذرائع نے مزید کہا: “ہم پولیس اسٹیشن، اسپتال، طبی مراکز، یزد جیل سمیت ہر جگہ گئے، لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔”

 کہا جاتا ہے کہ حمید کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے اور وہ کام کے لیے یزد گیا تھا اور اس کے ساتھیوں کو اس کی کوئی خبر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز