یزد(ہمگام نیوز ذ) اطلاع کے مطابق بروز منگل سندھ کے علاقے لاڑکانہ سے پاکستانی زاہرین کو لے جانے والی کروائے کے بس ایرانی علاقے یزد میں بس کے بریک سسٹم میں فنی خرابی کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق یہ بس سندھ کے شہر لاڑکانہ سے زائرین کو لے کر روانہ ہوئی اور اس میں کشمور اور خیرپور کے علاقوں سے بھی 53 مسافر سوار تھے۔ یہ تفتان کی سرحد سے بلوچستان میں داخل ہوئی اور گزشتہ شام کو 21:00 یزد کے قریب مواصلاتی محور میں بریک سسٹم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے الٹ گیا جس سے 28 افراد جان بحق ہوگئے ۔
سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مسافر بس مقبوضہ بلوچستان میں ایران کی مشرقی سرحدوں سے خوزستان کے چزابہ کی سرحد کی طرف جا رہی تھی کہ بریکنگ سسٹم میں فنی خرابی کے باعث یزد صوبے کے دہشیر پولیس اسٹیشن کے سامنے دہشیر ابرکوہ روڈ پر الٹ گئی۔