یزد(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز پیر کو یزد سینٹرل جیل میں پانچ قیدیوں کو پھانسی دی جن میں دو بلوچ قیدی، دو افغان شہری اور ایک نامعلوم شخص شامل تھا۔
دو بلوچ قیدیوں کی شناخت 34 سالہ “عبدالرحمن دامنی ولد خدابخش اور 33 سالہ “عبدالرؤف شاہبخش کے ناموں سے ہوئی دونوں زاہدان سے ہیں ۔
جبکہ دیگر تین پھانسی پانے والوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں جبکہ تینوں قیدیوں کو منشیات کے الزام میں پھانسی دی گئی ہے ۔
کہا جاتا ہے کہ عبدالرحمن اور عبدالرؤف کو 2020 میں ایک مشترکہ مقدمے میں یزد میں خاتم چوکی پر منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اور دونوں کو عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی ۔
واضح رہے کہ یزد کی سنٹرل جیل میں سزائے موت پر عمل درآمد سے قبل بلوچ قیدیوں عبدالرحمن دامنی اور “عبدالرؤف شاہبخش کے اہل خانہ نے ان قیدیوں سے آخری ملاقات کی ہے۔
اس حوالے سے حالوش نیوز ایجنسی نے اپنے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خیال کیا جاتا ہے کہ پھانسی پانے والے تین دیگر قیدیوں میں سے ایک بلوچ شہری ہے۔
واضح رہے کہ 2023 سے لیکر تاحال ایران کے 26 مختلف شہروں میں کم از کم 184 بلوچ قیدیوں کو مختلف الزامات کے تحت پھانسی دی گئی تھی جن میں زاہدان جیل میں 54 اور بیرجند جیل میں 31 مقدمات کے ساتھ سب سے زیادہ غیر انسانی سزائے موت دی گئی تھی اور ان قیدیوں میں سے چار خواتین کو بھی پھانسی دی گئی۔