ریاض (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحادی فورسز نے یمن میں حوثیوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔
سعودی اتحادی فورسز کی جانب سے یمن کے شہر صنعا اور حدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر جوابی فضائی حملے جاری ہیں۔
سعودی اتحادی فورسز کے مطابق ان حملوں کا مقصد عالمی توانائی کے ذرائع کی حفاظت اور سپلائی کو یقینی بنانا ہے۔
سعودی اتحادی فورسز کا یہ بھی کہنا ہے کہ حوثیوں کو سعودی عرب پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔
اس حوالے سے سعودی عرب کا کہنا ہے کہ یہ میزائل حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، اس کے باعث ہونے والی تیل سپلائی میں کمی پر ہم ذمے دار نہیں ہوں گے۔