کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ینگ نرسز ایسوسی ایشن(وائی این اے)بلوچستان نے بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کو مسترد کردیا ہے، جب پاکستان نرسنگ کونسل شعبہ کو ریگولیٹ کررہی ہے تو بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے لائسنس کی کیا ضرورت ہے۔ ترجمان وائی این اے بلوچستان نے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وائی این اے بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کو یکسر مسترد کرتی ہے کیونکہ جب پاکستان نرسنگ کونسل نرسنگ شعبہ کو ریگولیٹ کر رہی ہے تو بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے لائسنس کی کیا ضرورت ہے؟۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس کمیشن سے بلوچستان کی نرسز کو مبینہ طور پر ذلیل کیا جا رہا ہے جسے وہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں کریں گے۔ انہوں ں ے کہاکہ نان ٹیکنیکل لوگوں سے بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن چلانے کا مقصد سمجھ سے بالاتر ہے۔