کوئٹہ(ہمگام نیوز)صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے گوادر اور خاران میں سیلاب سے مالی و جانی نقصانات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان مشکل کی اس گھڑی میں گوادر اور خاران کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے، تمام ینگ ڈاکٹرز گوادر میں اپنی رضاکارانہ خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، تمام ڈاکٹر تنظیموں، این جی اوز، سیاسی جماعتیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کرے۔
نو منتخب حکومت بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ گوادر اور خاران کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور ایمرجنسی بنیادوں پر ریلیف پیکج کا اعلان کرے، آئیں مل کر ان سخت حالات میں گوادر اور خاران کی عوام کا ہاتھ تھام کر بھائی چارے کا ثبوت دیں۔
نو منتخب حکومت گوادر اور خاران کو آفت زدہ قرار دے کر وہاں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کرے۔ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے مزید کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ گوادر اور خاران میں میڈیکل ٹیمیں بھیجیں گے تاکہ وہاں کے لوگوں کی مدد کی جا سکے۔