لندن (ہمگام نیوز) گزشتہ روز سیمی فائنل میں برطانیہ نے میچ کے 90 ویں منٹ میں دوسراگول کرتےہوئے اپنی ٹیم کو ایک گول کے مقابلے میں دو کی برتری دلوادی ۔

میچ کا پہلا گول ہالینڈ کے کھلاڑی ژاوی سمنز نے ساتویں منٹ میں کیا جس کے بعد 18 ویں منٹ میں انگلستان کے ہیری کین نے گول کرتے ہوئے میچ برابر کر دیا ۔

اس میچ کا فیصلہ کن گول 90 ویں منٹ میں اولی واٹکنز نے کرتےہوئے اپنی ٹیم کو 1 کے مقابلے میں دو گول سے برتری دلوادی۔

اسپین اورانگلستان کا فائنل 14 جولائی بروز اتوار برلن کے اولمپک اسٹیڈئیم میں کھیلا جائے گا۔