تہران (ھمگام نیوز ڈیسک) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران نے یورپی ممالک کو جوہری معاہدے کی مزید شرائط سے دست برداری کی دھمکی کے بعد ایک بارپھر سفارت کاری پر زور دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی کا کہا ہے کہ ہم یورپی ممالک کو بات چیت اور سفارت کاری کا ایک اور موقع دیں گے اگر سفارت کاری میں یورپی ملک کامیاب رہے تو ہم جوہری معاہدے کی خلاف اٹھائےاقدامات واپس لے لیں گے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل ایرانی صدر حسن روحانی نے یورپی ممالک کو دھمی دی تھی کہ اگر انہوں نے ایرانی تیل فروخت کرنے اور امریکی معاشی پابندیوں کے خاتمے کے لیے اپنے وعدے پورے نہ کیے تو تہران جوہری معاہدے کی شرائط سے مزید دست برداری پرمجبور ہوجائے گا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا کہ تہران مذاکرات اور سفارت کاری کو ایک اور موقع دے گا۔ اگر ہم سفارتی کاری کے ذریعے اپنے مقصد میں کامیاب رہتے ہیں تو ٹھیک ورنہ ایران جوہری معاہدے کے خلاف مزید اقدامات پر مجبور ہوگا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارت کاری اور مذاکرات کا میدان بھی اتنا آسان نہیں اور اس میدان میں بہت سی مشکلات درپیش ہیں مگر ایران بات چیت کے لیے ایک موقع ضرور دے گا۔