Homeخبریںیورپ نے کرونا ٹریول گرین لسٹ اپ ڈیٹ کر دی

یورپ نے کرونا ٹریول گرین لسٹ اپ ڈیٹ کر دی

برسلز ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بیماریوں کی روک تھام اور کنٹرول کےلئے یورپی مرکز نے کووِڈ 19 گرین لسٹ اپ ڈیٹ کر دی ہے۔

ای سی ڈی سی نے اپنی کئی یورپی ممالک اور علاقوں میں گزشتہ دو ہفتوں میں کرونا وبا کی شرح میں کمی آنے کے باعث یہ گرین لسٹ میں آگئے ہیں۔

گرین لسٹ میں آنے والے ممالک میں جرمنی، پولینڈ، جمہوریہ چیک، سلوواکیہ، آسٹریا، ہنگری، سلووینیا، رومانیہ، بلغاریہ، لیٹویا لیکٹنسٹائن، اور ناروے، کروشیا اور اٹلی کے کئی علاقے گرین لسٹ میں آگئے ہیں۔

زرائع کے مطابق 5 اگست کو گرین لسٹ میں شامل کیے گئے ان علاقوں میں آمد و رفت بحال ہوگئی ہے۔

مذکورہ ممالک اور علاقوں کو گرین لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران فی 1 لاکھ رہائشیوں میں کرونا کیسز کی 75 سے کم تعداد کی نشاندہی کے بعد کیا گیا ہے۔

ایسے ممالک کو بھی گرین لسٹ میں رکھا گیا ہے جہاں فی 1 لاکھ افراد میں کرونا کیسز کی تعداد 50 سے کم رہی ہے، جب کہ گرین لسٹ میں شامل ہر ملک میں مکمل ویکسینیٹڈ افراد کی اوسط شرح تقریباً 50 فی صد ہے۔

Exit mobile version