جرمنی: (ہمگام نیوز) ویلش پارلیمان میں 60 نشستیں ہیں، وزیراعلی کے امیدواروں کے لیے 51 ووٹ ڈالے گئے جبکہ گیتھنگ کو 27، ڈیوس کو 13 اور اے پی ایورورتھ کو 11 ووٹ ملے۔
 ویلش لیبر پارٹی کے رہنما وان گیتھنگ پارلیمان میں رائے دہی کے ساتھ ویلز کے علاقائی وزیر اعلی منتخب ہوئے جو کہ یورپ میں افریقی نژاد پہلے رہنما بن گئے ہیں۔
وان گیتھنگ جو 16 مارچ کو پارٹی رہنما اور وزیر اعلی مارک ڈریک فورڈ کے استعفیٰ کے بعد پارٹی لیڈر منتخب ہوئے تھے انہوں نے وزیر اعلی کے عہدے کے لیے پلیڈ کیمرو پارٹی کے رہنما ر اے پی آئیو رورتھ اور ویلش کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اینڈریو ڈیوس سے مقابلہ کیا۔
ویلش پارلیمان میں 60 نشستیں ہیں، وزیراعلی کے امیدواروں کے لیے 51 ووٹ ڈالے گئے جبکہ گیتھنگ کو 27، ڈیوس کو 13 اور اے پی ایورورتھ کو 11 ووٹ ملے۔
اس نتیجے میں گیتھنگ ملک کے نئے اور یورپ کے پہلے افریقی نژاد وزیر اعلی بن گئے۔ گیتھنگ نے رائے دہی کے بعد اپنی تقریر کا آغاز ویلش میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ وزیر اعلی منتخب ہونا اور یورپ میں افریقی نژاد پہلا وزیر اعلی بننا ا ن کے لیے فخر اور ذمہ داری کا باعث بنا۔
گیتھنگ نے اپنی تقریر کا اختتام یہ کہہ کر کیا کہ وہ ویلز کو ایک ایسا ملک بنانے کے لیے کام کریں گے جو امید اور مواقع فراہم کرتا ہے۔
زیمبیا میں 1974 میں ایک ویلش والد اور زیمبیا کی والدہ کے ہاں پیدا ہوئے گیتھنگ کا خاندان 1976 میں انگلستان چلا گیا تھا۔