شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںیونان کشتی حادثہ، بلوچستان میں بھی انسانی سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا...

یونان کشتی حادثہ، بلوچستان میں بھی انسانی سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے یونان کشتی المناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف بلوچستان میںانسانی اسمگلرز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کر لیا ہے بلوچستان میں اب انسانی اسمگلرز کے سہولت کار پکڑے جائیں گے ـ

تفصیلات کے مطابق یونان میں تارکین وطن کی کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے بعد ایف آئی اے نے بلوچستان میں انسانی اسمگلرز اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں ایف آئی اے کراچی، حیدرآباد، اور کوئٹہ زون کے ڈائریکٹرز کو کمیٹیاں بنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیںایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساوتھ کی جانب سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق ہر زون میں متعلقہ زونل ڈائریکٹر اپنی کمیٹی کا سربراہ ہوگا، یہ کمیٹیاں ملوث ایجنٹوں کے خلاف مہم کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز