شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںیوکرین پر فوجی آپریشن بروقت اور درست فیصلہ ہے، روسی صدر

یوکرین پر فوجی آپریشن بروقت اور درست فیصلہ ہے، روسی صدر

ماسکو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے یوکرین پر فوجی آپریشن کو ضرورت، بروقت اقدام اور درست فیصلہ قرار دیدیا ہے۔

روسی صدر نے ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر وکٹری ڈے پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج اب ملک کی سلامتی کیلئے لڑ رہی ہے۔ ڈونباس میں رضاکار اور روسی فوجی اپنی سرزمین کے لیے لڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مغرب ہماری سرزمین پر جارحیت کی تیاری کر رہا تھا، نیٹو روسی سرحدوں پر خطرات پیدا کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مغرب ہماری بات نہیں سن رہا تھا، اس کے اپنے منصوبے تھے، دشمنوں نے دہشت گردوں کو روس کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی، ایسے میں یوکرین پر فوجی آپریشن بروقت اقدام اور درست فیصلہ تھا۔

خیال رہے کہ روس میں 9 مئی 1945 کو جرمنی کیخلاف فتح کی یاد میں پر ہرسال ’وکٹری ڈے‘ منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز