جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeانٹرنشنلیوکرین کا روس کے زیرقبضہ کریمیا میں فوجی کارروائی اور روسی فوجیوں...

یوکرین کا روس کے زیرقبضہ کریمیا میں فوجی کارروائی اور روسی فوجیوں کے قتل کا دعویٰ

لندن( ہمگام نیوز ) یوکرین نے آج جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ اس نے کریمیا میں رات کے وقت ایک خصوصی فوجی آپریشن جس میں متعدد روسی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ روس نے جزیرہ نما کریمیا کا سنہ 2014 ء میں الحاق کر لیا تھا۔ یوکرین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چھاپہ بردار خفیہ آپریشن میں متعدد روسی فوجی ہلاک ہوئے اور اس جگہ پر یوکرین کا پرچم بھی لہرایا گیا تھا۔

یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس سروس نے ٹیلی گرام کے ذریعے کہا کہ “دشمن کو انسانی اور مادی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا اور یوکرینی کریمیا پر قومی پرچم پھر سے لہرا گیا۔”

انہوں نے وضاحت کی کہ اسپیشل فورسز کے یونٹ مغربی کریمیا کے اولینیوکا اور مایاک کے قصبوں میں اترے۔ کارروائی کی اور کسی نقصان کے بغیر واپس چلے آئے۔

یوکرینی انٹیلی جنس نے کہا کہ اس نے یہ کام بحریہ کے تعاون سے کیا۔

انٹیلی جنس نے مزید کہا کہ “کشتیوں پر خصوصی یونٹ اولینیوکا اور مایاک کے علاقوں میں ساحل سمندر پر اترے۔ “تمام اہداف” حاصل کر لیے گئے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا تاہم اس کارروائی کے مقاصد واضح نہیں کیے گئے۔

ناروے یوکرین کو F-16 لڑاکا طیارے فراہم کرے گا

ایک اور تناظر میں ناروے نے یوکرین کو F-16 جنگی طیارے فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔ جمعرات کو تین نارویجن میڈیا اداروں نے بغیر کسی ذرائع کا ذکر کیے بتایا کہ ناروے تیسرا اسکینڈینیوین ملک بن جائے گا جس نے کیئف کو ایسے امریکی ساختہ طیارے فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

طیاروں کی تعداد اور ان کی ترسیل کی تاریخ کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب یوکرین روسی افواج پر جوابی حملہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز