دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریں‎مکران، جھالاوان اور لورالائی میڈیکل کالجز میں داخلوں کا اعلان جلد...

‎مکران، جھالاوان اور لورالائی میڈیکل کالجز میں داخلوں کا اعلان جلد از جلد کیا جائے، بی ایس او

کوئٹہ( ہمگام نیوز )‎بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں مکران،جھالاوان اور لورالائی کے میڈیکل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ اور انٹرویوز لینے کے باوجود داخلوں کا اعلان نہ کرنے پر اپنے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی مہینے گزرنے کے باوجود تینوں اضلاع کے کالجوں میں داخلوں کا اعلان نہ کرنا طلبا و طالبات کو پریشانی میں مبتلا کرنے کی سازش ہے۔ داخلوں کے بر وقت اعلان نہ کرنے سے طلبا و طالبات کا قیمتی وقت دانستہ طور پر ضائع کیا جارہا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ‎بولان یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ اینڈ سائنسز (BUMHS) ، محکمہ صحت اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(PMDC)جانب بوجھ کر ان نئے میڈیکل کالجز میں مختلف مسائل پیدا کررہی ہیں تاکہ طلباء و طالبات تعلیمی اداروں سے مایوس ہو کر اپنے تعلیمی سفر کو خیر باد کہہ دیں۔ ‎ترجمان نے مزید کہا کہ ریاست ابتدا ہی سے بلوچ نوجوانوں کو تعلیمی اداروں سے بد ظن کرنے کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور انہی پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف حربوں کو استعمال میں لارہی ہیں۔جن میں تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں میں تبدیل کرنا ، اعلی تعلیمی اداروں میں ہاسٹل اور داخلہ سمیت مختلف مسئلے اور مسائل پیدا کرنا تاکہ بلوچ طلباء و طالبات کو دانستہ طور پر تعلیم سے دور رکھا جائے یا وہ خود مجبور ہو کر تعلیم خیر باد کرے ۔

‎ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں بلوچ طلبا و طالبات کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھیں کیونکہ تعلیم ہی شعور کے دریچوں کو کھول کر شعوری بنیادوں پر جدوجہد کی ترغیب دیتی ہیں۔جب تک بلوچ طلبا و طالبات شعوری بنیادوں پر جدوجہد نہیں کرینگے تب تک ریاست کی پالیسیوں اور منفی حربوں کو سمجھنے کے قابل نہیں ہونگے اور اپنی سر زمین کا دفاع بھی نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز