خضدار (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار سے 2010 میں قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء عنایت اللہ بلوچ کے والدین نے کہا ہے کہ جوان بیٹے کی 10 سالوں سے جدائی کا غم برداشت کرنا ناقابل برداشت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا بیٹا بے قصور ہے، اگر اس پر کوئی الزام یا جرم ہے تو اس کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ اس طرح سے کسی زندہ انسان کو 10 سال کے طویل دورانئیے کے لئے اذیت گاہوں میں تشدد کا نشانہ بنانا غیر قانونی عمل ہے۔
انہوں نے عدلیہ اور انسانی حقوق کے عالمی و علاقائی اداروں سے اپیل کی کہ پچھلے 10 سالوں سے لاپتہ ان کے بیٹے کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔