یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںآئل ٹینکر اور گاڑی میں تصادم، 7 افراد جانبحق 1 زخمی

آئل ٹینکر اور گاڑی میں تصادم، 7 افراد جانبحق 1 زخمی

پھرہ ( ھمگــام نیوز) گزشتہ رات مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پھرہ کے علاقے شیگم میں ایک اور روڈ حادثہ پیش آیا جس میں ایک آئل ٹینکر اور پیجوٹ گاڑی کے تصادم میں سات افراد جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات تقریبا دس بجے کے قریب خستہ حال سڑک پر ایک آئل ٹینکر اور ایک گاڑی کے حادثے کے نتیجے میں 7افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، زخمی شخص کو علاج معالجے کے لیئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ـ
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں خستہ حال سڑکوں پر حکومت کی جانب سے عدم توجہی کی وجہ سے آئے روز حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پھرہ کہ اسی علاقے میں ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں اسکول کی دس طالبات زخمی ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز