اسلام آباد(ہمگام نیوز ڈیسک) سینٹ اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما میاں رضا ربانی نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی حالات میں آئی ایم ایف کی جانب سے ریاست کی معیشت کو کنٹرول کرنا تشویشناک و خطرناک بات ہے۔ حکومت نے کس طرح پاکستان اور اپنی خودمختاری کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔آج ایسا مشیر خزانہ لگایا گیا جس کا تعلق آئی ایم ایف سے ہے۔وہ ہمارے دور میں بھی مشیر خزانہ تھا لیکن غلطی کو دوبارہ نہیں دہرانا چاہیے۔آئی ایم ایف کے حاضر سروس افسرکو گورنر لگاکر سٹیٹ بینک کو بین الاقوامی مالیاتی سامراج کے ہاتھوں بیچ دیا گیا۔امریکہ اپنے مفادات کے لئے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک جیسے اداروں کو استعمال کرتا ہے۔انہوں نے کہا حکومت نے آئی ایم ایف پیکج کو پارلیمان یا عوام کے سامنے پیش نہیں کیا۔حکومت نے اپنی پالیسی میں شفٹ کیا ہے۔لگتا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر مصری ماڈل کی جانب جایا جا رہا ہے۔