واشنگٹن (ھمگام نیوز) آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فوج کا ایک اپاچی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، لیکن دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ حکومت تفصیلی رپورٹ جاری کرے گی۔
آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فوج کا ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کے حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کے قریب ایک امریکی فوجی اپاچی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، تاہم اس میں سوار دونوں پائلٹس محفوظ رہے اور انہیں بچا لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہیلی کاپٹر قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بنا، کسی فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا یا حادثے کی کوئی اور وجہ تھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فوج کے ایک اپاچی ہیلی کاپٹر کے حادثے کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔
منگل کے روز واشنگٹن واپسی سے قبل جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کسی بھی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی حکومت اس واقعے کے بارے میں تفصیلی رپورٹ جاری کرے گی۔















