چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںآج سراوان جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

آج سراوان جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز ہفتہ 20 اگست کو فجر کے وقت سراوان جیل میں ایک اور بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی 10 دنوں کے دوران 13 بلوچوں کو مختلف جیلوں میں پھانسی دی گئی ہے ـ
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے جیل میں ایک اور بلوچ قیدی اس بلوچ شہری “معین آتشبار ولد کریم کو پھانسی دے دی گئی جو کہ سراوان کا رہائشی بتایا جاتا ہے ـ

کہا جاتا ہے کہ معین کو 2021 میں سراوان سے “قتل” کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس شہر کی انقلابی عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی۔

دو روز قبل 18 اگست کو اس قیدی کو جیل حکام نے سزائے موت پر عمل درآمد کے لیے قید تنہائی میں منتقل کیا تھا۔

واضح رہے کہ آج 20 اگست کو قتل اور منشیات رکھنے کے الزام میں معین کے علاوہ دیگر 7 قیدیوں کو ایرانشہر ، زہدان اور نصر آباد جیلوں میں پھانسی دی گئی تھی۔
یہ بھی واضح رہے کہ قابض ایرانی عدالتوں میں بلوچ کے لیئے صرف سزا موت کی سزا مقرر کی گئی ہے اور انہیں اپنی صفائی دینے کا موقع بھی فراہم نہیں کیا جاتا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز