تربت (ہمگام نیوز) تربت کے علاقے ہیرونک سے آنے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان میں جاری پاکستانی ریاستی جبرواستبداد کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی خاطر خواہ تعداد نے شرکت کرتے ہوئے مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی مظالم کے خلاف نعرے بلند کئے گئے۔
مظاہرین نے ہاتھوں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں بلوچ انسانی حقوق کے لئیے جد و جہد کرنے والی کارکنان سمیت بلوچ گمشدہ افراد کی بازیابی کے لئیے نعرے درج تھے۔
علاقائی زرائع کے مطابق اس ریلی میں گرد و نواح سے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس ہوشاپ، تجابان اور شاپک سے بلوچ عوام نے آکر شرکت کی۔
یاد رہے گزشتہ سال تربت میں بالاچ بلوچ کے ماروائے عدالت شہادت کے بعد شروع ہونے والی اس تازہ عوامی لہر نے شدت پکڑ لی ہے اور بلوچستان میں پاکستانی ریاستی مظالم کے خلاف بلوچ انسانی حقوق کی تنظیم ( بی وائی سی ) اور دیگر سراپا احتجاج ہیں جس کی پاداش میں بی وائی سی کے مرکزی منتظیمین صبغت اللہ شاہ جی، بیبگر بلوچ سمیت ڈاکٹر ماہرنگ اور بیبو بلوچ کو گرفتار کرکے پسِ زنداں کردیا گیا ہے۔
لیکن ان تمام انسانی حقوق کی کارکنان کی گرفتاریوں کے باوجود بلوچستان کے طول و عرض میں پاکستانی منظم مظالم کے خلاف بلوچ عوام کی سرگرمیاں مانند نہیں پڑرہی اور اس تناظر میں آج ہیرونک میں بھی عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی اور بلوچستان زندہ باد سمیت پاکستانی جبر و استبداد کے خلاف نعرے بازی کی اور اس حوالے سے پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔