باکو(ہمگام نیوز)آذربائیجان کے جہاز کو قازقستان میں پیش آنے والے حادثے کے بارے میں ذرائع نے کہا ہے کہ روسی دفاعی نظام نے جہاز کو مار گرایا ہے۔ یاد رہے یہ پرواز بدھ کے روز حادثے کا شکار ہوئی تھی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘روئٹرز’ سے بات کرتے ہوئے چار مختلف ذرائع نے کہا کہ روسی دفاعی نظام نے آذربائیجان ایئر لائن کے جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے یہ مسافر جہاز قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب تباہ ہوا تھا۔ جس کے نتیجے میں 38 مسافر ہلاک ہوگئے۔ یاد رہے ماسکو نے حالیہ مہینوں میں یوکرینی ڈرون حملوں کے خلاف دفاعی نظام کا استعمال کیا ہے۔
آذربائیجان ایئر لائنز کی پرواز J2-8243 باکو سے گروزتی کے لیے جارہی تھی۔
روسی ایوی ایشن نے کہا یہ ہنگامی صورتحال تھی۔ یہ پرندوں کے ٹکرانے سے بھی ہو سکتی ہے۔ تاہم حکام کی طرف سے اس امر کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ پرواز نے سمندر عبور کیوں کیا۔
آذربائیجان، روس اور قازقستان کے حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔