دہلی: (ہمگام نیوز) آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد پی ایم مودی کا کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل 2019 میں نریندر مودی انتخابی مہم کے لیے جموں و کشمیر گئے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج جموں وکشمیر کا دورہ کررہے ہیں۔ اس دوران وہ ریاست کو 6400 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ دیں گے اور 1000 نوجوانوں کو ملازمت کے تقرر نامہ دیں گے۔ وزیر اعظم سری نگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد پی ایم مودی کا کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل 2019 میں نریندر مودی انتخابی مہم کے لیے جموں و کشمیر گئے تھے۔

وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے سری نگر میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ اس پروگرام کے لیے زمین سے آسمان تک سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ اس جلسہ عام میں 2 لاکھ سے زیادہ لوگ شرکت کریں گے۔