لندن (ہمگام نیوز) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے رہنماؤں نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

تینوں ممالک کے وزرائے اعظم کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’فوری جنگ بندی کی اشد ضرورت ہے۔

“شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، اور انسانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے غزہ بھر میں امداد کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کی ضرورت ہے۔”

بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آئی سی جے کی مشاورتی رائے کا خاطر خواہ جواب دے، اور انتہا پسند آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف جاری تشدد کی کارروائیوں کے لیے جوابدہی کو یقینی بنائے”۔