سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںآواران،جھاو میں پاکستانی فورسز کی جانب سے جارحیت بلوچ فرزند وخواتین گرفتار

آواران،جھاو میں پاکستانی فورسز کی جانب سے جارحیت بلوچ فرزند وخواتین گرفتار

آواران (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے غیر مسلح عوام پر جارحیت کی جس میں تین بلوچ خواتین سمیت ایک شخص کو فورسز نے زبردستی حراست میں لینے کے بعد جبری طور اغوا کرکے اپنے کیمپ منتقل کردیا.

تفصیلات کے مطابق جھاو روز بازار سے گزشتہ روز قابض پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر دو خواتیں کو حراست میں لیکر اپنے کیمپ منتقل کردیا، جن کی شناخت گل بانو بنت غلام حسین اور ان کی بیٹی بی بی گنجل کے نام سے ہوئی ہے.

دریں اثناء جھاؤ کوہڑو سے بی بی صائمہ زوجہ محمد انیس اور اس کے ستر سالہ والد نودو کو پاکستانی فورسز نے زبردستی حراست میں لیکر فوجی کیمپ منتقل کردیا ہے.

مقامی ذرائع کے مطابق مزکورہ افراد تاحال فورسز کے مین کیمپ میں مقید ہے، ان کے لواحقین شدید پریشانی کا شکار ہے جبکہ ان کے لواحقین فورسز پر الزام عائد کررہے ہیں کہ انہیں اُن خواتین تک رسائی یا معلومات دینے سے انکار کیا جارہا ہے.

واضح رہے گل بانو کے ایک بھائی کو تربت سے پاکستانی فورسز نے زبردستی حراست میں لیکر چند روز بعد رہا کردیا تھا لیکن شدید تشدد کے بعد وہ اپنے توازن کھو بیٹھے ہیں جبکہ ان کے ایک اور بھائی ناصر علی کو دو روز قبل حب چوکی سے زبردستی حراست میں لینے کے بعد جبری اغوا کردیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز