چهارشنبه, مې 28, 2025
Homeخبریں‏ آواران، گزشتہ شب مالار مچھی میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے...

‏ آواران، گزشتہ شب مالار مچھی میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے دو بے گناہ افراد شہید، ایک خاتون شدید زخمی

آواران (ہمگام نیوز) اطلاعات مطابق ‏گزشتہ شب پاکستانی فورسز نے آواران کے علاقے مالار مچھی میں وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے دو معصوم شہریوں کو ماورائے عدالت قتل کر دیا، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئی۔ شہید افراد کی شناخت نعیم بلوچ ولد سنجر بلوچ اور حوری بنت قاسم کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ آواران کے عوام پر جاری ریاستی ظلم و ستم کی ایک تازہ مثال ہے، جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔

‏مقامی ذرائع کے مطابق، رات تقریباً ایک بجے فورسز نے اچانک چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے متعدد گھروں پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران جب مقامی مکینوں نے گرفتاریوں کے خلاف مزاحمت کی، تو فورسز نے بلا امتیاز فائرنگ شروع کر دی۔ اس وحشیانہ کارروائی میں نوجوان نعیم بلوچ اور ایک ادھیڑ عمر خاتون حوری موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ نعیم کی والدہ دادی بلوچ شدید زخمی ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز