دوشنبه, دسمبر 23, 2024
Homeخبریںآواران:فائرنگ سے ایک قتل ،لیویز اہلکار بازیاب

آواران:فائرنگ سے ایک قتل ،لیویز اہلکار بازیاب

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ٓآواران کے قریب سے اغواء ہونے والے چار لیویز اہلکاروں کو اتوار کے روز بیزداد کے قریب چھوڑ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے اور اتوار کی رات کو نامعلوم مسلح افراد آواران سے چار لیویز اہلکاروں کو گاڑی اسلحہ سمیت اغواء کرکے لے گئے تھے لیویز اہلکاروں کو اتوار کے روز رہا کردیا اس میں حوالدار شیر جان ، دفعدار عبدالمالک ، سپاہی اللہ بخش اور سعید اللہ شامل تھے تاہم اہلکاروں کا اسلحہ اور گاڑی نامعلوم افراد لے کر فرار ہوگئے ہیں جبکہ مشکے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سے الہٰی بخش نامی شخص کو قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز