آواران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے پیراندر سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو اغوا کر لیا ہے
تفصیلات کے مطابق دو دن قبل مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے پیراندر گزی میں پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر جارحیت کرتے ہوئے ایک بلوچ فرزند کو جبری طور پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے.
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا بلوچ فرزند کی شناخت عظیم ولد مزار سکنہ پیراندر گزی کے نام سے ہو گئی ہے.


