چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںآواران ،مہرالللہ محمد حسنی کے انتخابی قافے پر حملہ

آواران ،مہرالللہ محمد حسنی کے انتخابی قافے پر حملہ

واران(ہمگام نیوز) قابض پاکستان کے پرفساد انتخابات میں پی بی 44آواران کے آزاد امیدوارمہر اللہ محمد حسنی کے قافلے پرمسلح افراد کا حملہ ،متعدد افرد کی ہلاکت و زخمی ہونیکی اطلاعات ۔
تفصیلات کے مطابق پی بی 44 آواران کے آزاد امیدوار مہر اللہ محمد حسنی جو اپنے الیکشن کمپین کیلئے جارہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے اس کے قافلے پر حملہ کردیا ۔
اطلاعات ہیں کہ وہ خود اس حملے میں محفوظ رہے جبکہ قافلے میں شریک متعدد افراد کی ہلاکت و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ حملے کے بعد پاکستانی فوج کی بڑی تعداد ان کی مدد کرنے کو پہنچ گئی، اور علاقے میں افراتفری کا ماحول بنا،خدشہ ہے کی کچھ ہلاکتیں اور زخمی بھی ہوئی ہیں۔
واضع رہے کہ مہراللہ محمد حسنی ایک آزاد امیدوار ہے جو پی بی44آواران سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور وہ بلوچ تحریک آزادی کو کاؤنٹر کرنے کیلئے سردار حیدر علی محمد حسنی کے گروپ کا ایک اہم ستون ہے اور اپنا ڈیتھ اسکواڈ بھی چلاتا ہے جس میں آزادی پسند بلوچ افراد اور ان کے حمایتیوں کو لاپتہ کرنے سمیت انہیں قتل کرکے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے میں ملوث رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز