شال: (ہمگام نیوز) پاکستانی کے زیرِ قبضہ بلوچستان کے 2 مختلف شہروں سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 2 معصوم بلوچ نوجوانوں کو اغواء کرنے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
جبراً گمشدگی کا پہلا واقعہ؛
کیچ کے علاقے تمپ میں کوہاڑ کے مقام پر گزشتہ رات گئے تاریکی میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے جامعہ مسجد کو گھیرے میں لیا اور اعتکاف میں بیٹھے بلوچ نوجوان انیس ولد سبزل کو اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
جبراً گمشدگی کا دوسرا واقعہ؛
آواران کے علاقے مالار میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے ایک بلوچ نوجوان دوستین ولد فقیروک کو کیمپ بلایا جس کے بعد اسے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نوجوان کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات انکی فیملی کو فراہم نہیں کی گئی ہے۔