سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںآواران پاکستانی فورسز جانب سے جارحیت جاری

آواران پاکستانی فورسز جانب سے جارحیت جاری

آواران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب دو بجے کے قریب آواران کے علاقے گند چائی میں پاکستانی فورسز نے گھر گھر بربریت کی. 

علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا. 

بربریت کے دوران پاکستانی فورسز نے قادر بخش ولد عیدو، الہی بخش ولد قادر بخش، منظور ولد قادر بخش، گنی ولد دوست محمد، علی بخش ولد حیرو اور غلام ولد دوست محمد کو جبری طور پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا. 

آخری اطلاعات تک پاکستانی فورسز علاقے میں موجود ہیں اور گمان کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی فورسز مزکورہ بربریت کو مزید باقی علاقوں تک وسعت دیں گے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز