آواران (ہمگام نیوز ) آواران کے علاقے سے ایک بلوچ فرزند پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست کے بعد نامعلوم پہ منتقل کردیا۔
اطلاعات کے مطابق دو دن قبل آواران کے علاقے پیراندر سے پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔حراست میں لیے گئے بلوچ فرزند کی شناخت داد محمد ولد باگو کے نام سے ہوئی ۔
علاقائی رائع کے مطابق داد محمد مزدوری کا کام کرتا تھا اور اس کے گھرمیں بصیرت سے محروم ماں کے علاوہ اور کوئی نہیں ہے ۔