آواران (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع آواران میں پاکستانی فوج نے ایک بلوچ خاتون کو زبردستی حراست میں لینے بعد اس پر دو دن تک فوجی ٹارچر سیلوں میں شدید تشدد کرکے اسے نیم مردہ حالت میں ایک دن بعد انھیں ان کے گھر کے باہر پھینک دی۔
ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے اتوار کے روز ضلع آواران کے علاقے زیارت ڈن میں دوران فوجی جارحیت ایک خاتون رضیہ زوجہ سخی داد کو حراست بعد اپنے ساتھ آرمی کیمپ لے گئے، دوران جارحیت ان کے گھروں میں موجود تمام اشیاء کو لوٹنے کے ساتھ بی بی رضیہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر فوجی گاڑی میں ڈال دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بی بی رضیہ کو زخمی حالت میں انکے گھر کے سامنے پاکستان کی فوجی اہلکاروں نے اسے پھینک دیا ۔
ان کو جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی فورسز کی جانب بلوچ خواتین کو اغوا کرکے ان کو جسمانی و ذہنی تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات میں تیزی آ ئی ہے۔