آواران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آواران کنیچی آرمی کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ ،ہلاکتوں کی اطلاعات
حملے کے بعد دو ہیلی کاپٹر مزکورہ علاقے میں پہنچ جانے کی اطلاعات ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچ سرمچاروں نے آج آواران کے علاقے کنیچی آرمی کیمپ پر راکٹوں و خودکار اسلحہ سے حملہ کرکے اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ علاقائی زرائع کے مطابق حملے کے بعد آواران شہر سے دو ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ کی جانب دیکھے گئے ہیں ۔جبکہ فورسز کے جانی و مالی نقصان کا کسی مصدقہ زرائع سے اب تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔