کوئٹہ (ہمگام نیوز) آواران کے شمال مغربی پہاڑوں میں فوجی آپریشن جمعہ کے دن سے جاری ہے ۔
میڈیا کے مطابق جمعہ کی دن آواران سے فوج دراسکی کے راستے پہاڑوں میں داخل ہوگئی ہے جبکہ گچک سے بھی براستہ گنی ندی فوج داخل ہوکر پہاڑوں کے تمام مشہور ندیوں پسہیل آعظو اور دوسری ندی نالوں میں پھیلا ہواہے اور فوجی بربریت کر رہی ہے ۔
جبکہ ہفتہ کے صبح جنگی ہیلی کاپٹر بھی پہنچ کر متعلقہ علاقہ میں بمباری کی گئی ۔