آواران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ (بدرنگ) میں قابض پاکستانی فوج اور بلوچ سرمچاراں کے درمیان مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں دو بلوچ فرزند شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جھڑپ آج صبح کے وقت ہوئی اور دونوں جانب سے شدید لڑائی رہی جس کے نتیجے میں دو بلوچ فرزند بنام سمیر بلوچ اور دلدار بلوچ شہید ہوگئے۔ قابض پاکستان فوج کو بھی جانی و مالی نقصانات پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح جھڑپیں کافی دیر تک چلتی رہیں جس میں دونوں اطراف سے شدید فائرنگ ہوتی رہی، تاہم موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب تک قابض فوج کو ہونے والے نقصان کی کوئی تفصیلات منظر عام پر نہ آسکیں۔
شہید ہونے والے دونوں بلوچ فرزندوں کا تعلق بلوچستان کی آزادی میں برسرپیکار مسلح تنظیموں سے بتایا جاتا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کسی بھی تنظیم نے واقع کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔