واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکی صدر Donald Trump کے قریبی معتمد اور ریپبلکن پارٹی کے ممتاز سینیٹر Lindsey Grahamنے تقریباً ایک گھنٹہ قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے ایک اہم بیان جاری کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ کا طویل ڈراؤنا خواب جلد ختم ہونے والا ہے۔ آپ کی وہ جرأت اور عزم، جس کے ذریعے آپ اپنے اوپر مسلط ظلم کے خاتمے کے لیے کھڑے ہیں، امریکہ کے صدر اور آزادی سے محبت کرنے والے تمام لوگوں کی نظروں میں ہے۔”

سینیٹر گراہم نے مزید لکھا کہ جب صدر ٹرمپ کہتے ہیں ‘ایران کو دوبارہ عظیم بنائیگے تو اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ ایران کے مظاہرین کو آیت اللہوں کے نظام پر فتح حاصل کرنی چاہیے۔ یہ اب تک کا سب سے واضح اشارہ ہے کہ صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ ایران، آیت اللہوں اور ان کے حامیوں کی حکمرانی میں کبھی بھی عظیم نہیں بن سکتا۔”

انہوں نے ایرانی عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں قربانیاں دینے والے تمام افراد کو سلام۔ مدد راستے میں ہے۔ سینیٹر گراہم نے اسی روز اس بات پر فخر کا اظہار بھی کیا کہ صدر Donald Trump اور امریکی وزیر خارجہ Marco Rubio ایرانی عوام اور جبر کے خلاف ان کی مزاحمتی تحریک کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔ بیان کے اختتام پر Lindsey Graham نے ایک بار پھر ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ ایران کے مستقبل کے حوالے سے عالمی رائے عامہ اس بات پر متفق ہے کہ ایران ایک کثیرالقومی ریاست ہے، جہاں فارسی بولنے والی قوم کی اجارہ داری کو بلوچ، کرد، عرب (احواز)، ترکمن، آذری، لُر اور دیگر اقوام مسترد کر چکی ہیں۔ خصوصاً بلوچ آزادی پسند جماعتیں مسلسل اس کوشش میں مصروف ہیں کہ وہ ایک مشترکہ **اتحادی چھتری (Umbrella Alliance)** کے تحت کم سے کم متفقہ نکات پر اشتراکِ عمل پیدا کریں، تاکہ بوقتِ ضرورت بلوچ قوم کے مستقبل اور اجتماعی مفادات کا مؤثر اور منظم دفاع کیا جا سکے۔