چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںدستخطی آگاہی مہم میں سینکڑوں لوگ شریک ہوکر,فری بلوچستان موومنٹ,کے موقف کی...

دستخطی آگاہی مہم میں سینکڑوں لوگ شریک ہوکر,فری بلوچستان موومنٹ,کے موقف کی حمایت کی

جرمنی(ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے “ بلوچستان نہ پاکستان اور نہ ہی ایران “ کے عنوان سے جاری دستخطی مہم جرمن صوبے نیدر زیکسن کے شہر گوٹینگن میں اپنے دوسرے اور آخری دن اختتام پزیر ہوا۔ آگاہی مہم حسب سابق آج بھی انتہائی کامیاب رہا جس میں کل کی نسبت آج لوگوں میں زیادہ جوش و خروش دیکھنے میں آیا اور سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے اپنی شرکت سے فری بلوچستان موومنٹ کے موقف کی حمایت کی جس میں کرد آزادی پسند فرزندوں کی تعداد نمایاں تھی۔
مہم میں شامل افراد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ وطن پر قبضہ اور بلوچ شناخت کو مٹانے کے گھناؤنے اور مکروہ عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پاکستان اور ایران نے جس طرح سے بلوچ سرزمین کو آتش و آہن کے ذریعے زیردست رکھا ہوا ہے وہ اکیسویں صدی میں ناقابل تصور ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ افراد، آزادی اظہار رائے پر جبری قدغن، اجتماعی پھانسیاں، فوجی آپریشن سمیت دیگر تمام بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں انسانیت اور انسانی اقدار کی بے توقیری اور توہین ہیں، جس کو ہر صورت روکنا چاہئیے۔ انہوں نے مغربی ممالک یورپ اور خاص طور پر جرمنی سے درخواست کی کہ نہ صرف بلوچ قوم کے جداگانہ شناخت کو قبول کرتے ہوئے ان کو ایک مقبوضہ ریاست کے طور پر قبول کرکے اپنی انسانی ذمہ داری پوری کریں بلکہ دیگر ذمہ دار اور مہذب ریاستوں کے سامنے بلوچستان کا مقدمہ لڑے۔
فری بلوچستان موومنٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ جاری مہم گوٹینگن میں اپنے پہلے مرحلے میں اختتام پزیر ہوا ہے جہاں دوسرے مرحلے میں ایک دفعہ پھر گوٹینگن میں مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس کی تاریخ کا اعلان اگلے ایام میں کیا جائے گا علاوہ ازیں اسی تسلسل سے مہم جرمنی میں تمام صوبوں اور بڑے شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز