نیو دہلی (ہمگام نیوزڈیسک) انڈیا کے وزیر اعظم مودی نے سرحد پار دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ پر کی گئی کاروائی کو اشاروں ہی اشاروں میں ’پائلٹ پروجیکٹ‘ بتاتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ’ریئل‘ ابھی کرنا ہے۔ مسٹر مودی نے یوم سائنس کے موقع پر وگیان بھون میں شانتی سوروپ بھٹنا گر انعام دینے کے لیے منعقد پروگرام میں سائنس دانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’ آپ تو لیبارٹریوں میں زندگی بسر کرنے والے لوگ ہیں اور آپ میں پہلے ’پائلٹ پروجیکٹ ‘ کرنے کی روایت ہے۔ ’پائلٹ پروجیکٹ‘ کرنے کے بعد ’اسکیلیبل‘ کیا جاتا ہے۔ ابھی ابھی ایک ’پائلٹ پروجیکٹ‘ ہو گیا ہے۔ ابھی ’ریئل‘ کرنا ہے۔ پہلے تو پریکٹس(مشق) تھی‘۔
حالانکہ اس کے بعد انہوں نے بات کو موڑتے ہوئے پروگرام میں موجود افراد سے سائنس دانوں کے لیے کھڑے ہوکر تالی بجانے کی اپیل کی اور جب لوگوں نے ایساکیا تو انہوں نے کہا،’ یہ ریئل ہے۔ پہلے پریکٹس تھی‘۔


