سه شنبه, اپریل 29, 2025
Homeخبریںاتحاد کے حوالے سے افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں یہ محض دو آزادی...

اتحاد کے حوالے سے افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں یہ محض دو آزادی پسند پارٹیوں کے درمیان نجی اور بلوچی دیوان ہے۔ فری بلوچستان موومنٹ

لندن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی این ایم کے وفد کا دورہ برطانیہ اور آزادی پسند پارٹیوں سمیت بلوچ رہنماؤں سے ملاقات کے دوران اتحاد کے ایجنڈے کے حوالے سے گردش کرتی ہوئی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

فری بلوچستان موومنٹ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے پارٹی نمائندوں کے دوبار پوچھنے پر بی این ایم کی طرف سے اس بات کو دہرایا گیا کہ اس بلوچی حال احوال کے لئیے ہونے والی نشست میں ہماری طرف سے اتحاد کے بابت کوئی ایجنڈا نہیں ہے اور یہ محض ایک نجی و بلوچی دیوان ہوگا لیکن فری بلوچستان موومنٹ اپنی زمہ داری سمجھتی ہے کہ وہ اس مینٹگ کی حقیقتِ حال اور گردش کرتی افواہوں کے حوالے سے اپنے کارکنان سمیت تمام بلوچ قوم کو باقاعدہ آگاہ رکھے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اصولاً یہ دوسری پارٹی کی زمہ داری تھی کہ وہ ان افواہوں کی فی الفور تردید کرتی تاکہ اس حوالے سے کوئی کنفیوژن باقی نہ رہتی لیکن دوسری جانب اس بابت خاموشی برتنے کے بعد ہم بلوچ قوم کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں اتحاد کے حوالے سے فری بلوچستان موومنٹ کی طرف سے دوہزار بیس میں شروع کی گئی کوششوں کا کوئی گرمجوش اور خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا اور بالاخر چار سالوں کی طویل مدت کے بعد فری بلوچستان موومنٹ نے ایک بیان کے زریعے اتحاد کے بارے میں ہونے والی اپنی کوششوں کو ختم کرکے اس ضمن بنائے ہوئے تمام کمیٹیوں کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فری بلوچستان موومنٹ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اتحاد ایک ضروری مگر سنجیدہ عمل ہے کوئی بھی سیاسی سنجیدہ عمل افواہوں کی بنیاد پر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتا اور اصولی طور پر اتحاد کے بارے میں پہلے ضروری ہے کہ تمام پارٹیوں کے درمیان اتحاد کو لے کر پیشگی ایجنڈا ہو اور اس بارے فریقین اپنی نکات سے ایک دوسرے کو آگاہ کریں لہذا اس حوالے سے فری بلوچستان موومنٹ یہ سمجھتی ہے کہ بلوچ عوام کے زہنوں میں موجود اس الجھن کو ختم کرنا ضروری اور یہ واضح کرنا بھی ضروری ہے کہ بی این ایم اور ایف بی ایم کے رہنماؤں کے درمیان اس نشست میں بلوچی روایتی دیوان اور حال احوال سے آگے کوئی اور ایجنڈا پیش نظر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز