جمعه, فبروري 21, 2025
Homeخبریںجبری لاپتہ افراد شہیدا کے بھوک ہڑتال کیمپ کو5735 دن ہوگئے۔

جبری لاپتہ افراد شہیدا کے بھوک ہڑتال کیمپ کو5735 دن ہوگئے۔

شال :(ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ جاری ہے۔ شال پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ کو 5735 دن ہوگئے۔ بی ایس او کے سیکریٹری جنرل صمند بلوچ، زونل صدر کبیر بلوچ اور دیگر نے کیمپ آکر جبری لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز جبری لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماورائے عدالت قتل کیے گئے افراد کے لواحقین کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتی ہے۔

بدھ کے روز احتجاجی کیمپ میں اظہار یکجہتی کے لیے آئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ماما قدیر بلوچ نے کہا رواں مہینہ بلوچستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے بدترین ہے۔ اب تک 60 سے زائد افراد کو جبری لاپتہ کیا گیا اور تین افراد ماورائے عدالت قتل ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا بلوچستان میں طویل احتجاج اور مسلسل آواز اٹھانے کے باوجود انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری نہیں آ رہی حکومت کی پالیسیاں اور اقدامات اس حوالے سے مایوس کن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز