دہلی:(ہمگام نیوز) پاکستان کے لیے 3ارب ڈالر کا آئی ایم ایف پروگرام اپریل میں ختم ہوگا جس کے بعد قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے قابض پاکستان کو آئی ایم ایف کا ایک اور قرض پروگرام درکار ہے۔
ایک بھارتی اخبار ’’دی ہندو‘‘ کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف میں پاکستان کے جاری تین ارب ڈالر کے پروگرام پر عمل درآمد کے لیے جائزہ اجلاس ہوا جس میں بھارت کے مندوب کرشنا مورتی سبرامنیم نے سخت موقف اپنایا۔
انہوں نے کہا اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئی ایم ایف کا قرض دفاعی اخراجات کے لیے استعمال نہ ہو پائے۔ بھارت نے زور دیا کہ رقم دہشت گردی پر سرمایہ کاری یا دوسرے ممالک (چین، سعودی عرب) کو قرض کی ادائیگی میں بھی استعمال ہو سکتی ہے۔
بھارت نے حالیہ کچھ عرصے سے شیطانستان (پاکستان ) کے لیے قرض کے پروگراموں پر ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا اور جولائی میں بھی اس نے ووٹ نہیں دیا تھا۔