تہران( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاع کے مطابق، بدھ 18 مارچ 2026 کو اسرائیل کے وزیر دفاع کاتز نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے وزیر اطلاعات اسماعیل خطیب گزشتہ رات اسرائیلی حملوں میں نشانہ بن کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ وہ سنہ 2021 سے اس عہدے پر فائز تھے۔
اس سے قبل بھی اس حملے کی اطلاعات ایک اسرائیلی عہدیدار کی جانب سے تصدیق کی جا چکی تھیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز قبل اسرائیل نے ایرانی نظام کے دو اہم عہدیداروں، علی لاریجانی اور غلامرضا سلیمانی، کو بھی نشانہ بنا کر ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
اسرائیلی وزیر دفاع کاتز نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اسرائیل ایران کی قیادت کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا: “میں اور وزیر اعظم نے اسرائیلی دفاعی افواج کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایران میں دہشت اور جبر کے نظام کی قیادت کا تعاقب اور انہیں ہلاک کرنے کا عمل جاری رکھیں۔”















