اسرائیلی افواج نے جمعہ کے روز جنوبی لبنان میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا اور رائٹرز کی ایک ویڈیو میں اسرائیلی فوج کی جانب سے سرحد پر فائرنگ کے بعد دھواں اٹھتا ہوا نظر آیا ہے۔
لبنانی گروپ حزب اللہ کے یہ کہنے کے بعد کہ اس نے سرحد پر سے اسرائیل کے اندر میزائل داغے، یہ علاقہ گذشتہ ہفتوں سے انتہائی الرٹ پر تھا اور اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس نے توپ خانے سے حملے کا جواب دیا۔
جب اسرائیل نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے جواب میں غزہ میں حزب اللہ کی فلسطینی اتحادی حماس پر بمباری کی تو لبنانی-اسرائیلی سرحد پر 2006 کے بعد سے یہ مہلک ترین تشدد ہے۔
لبنانی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان کی سرحد پر جھڑپوں میں حزب اللہ کے 60 سے زائد جنگجو اور 10 عام شہری ہلاک گئے ہیں۔ کم از کم سات اسرائیلی فوجی اور ایک شہری ہلاک ہوئے ہیں۔