یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںاسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پر مزید حملوں کی دھمکی دیدی

اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پر مزید حملوں کی دھمکی دیدی

یروشلم (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر مزید حملوں کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے دفتر سے جاری وڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے حماس کے خلاف غزہ میں کافی حملے کیے ہیں اور اب ہم اپنے حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کریں گے۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے تازہ جھڑپوں کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کو مزید نفری اور اشتعال انگیزی سے گریز کرنا چاہئے تاکہ اس تشدد کا خاتمہ کیا جا سکے جس سے سب سے زیادہ متاثر فلسطینی اور اسرائیلی آبادی ہورہی ہے ۔

فرانس کے نائب وزیر خارجہ جین بیپٹسٹ لیموئنے نے فرانسیسی پارلیمنٹ میں اراکین اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ اسرائیل فلسطین کی کاروائیوں پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کرے۔ یہ بات ہم بلکل واضح کہتے ہیں کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے طاقت کا متوازی استعمال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز