دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںاسرائیلی فوج کی جانب سے شام کے صوبے قنیطرہ میں گھر پر...

اسرائیلی فوج کی جانب سے شام کے صوبے قنیطرہ میں گھر پر بمباری، ایک شہری زخمی

اسرائیل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شام کے صوبے قنیطرہ میں ایک گھر پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہو گیاہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے ایک جنگی ہیلی کاپٹر نے سرحدی گاؤں میں واقع ایک گھر پر بمباری کی،اس سے پہلے چھ مئی کو بھی اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر نے جبل الشعب ٹاؤن کے نزدیک ایک فوجی علاقے کو نشانہ بنایا تھا جو مقبوضہ علاقے جولان سے کچھ سو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

یہ حملہ شام کے ساحلی علاقے لاذقیہ میں میزائل حملے کے چوبیس گھنٹے کے اندر ہوا تھا جس میں ایک شہری جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیل کی جانب سے یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے حال ہی میں مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر فائرنگ کرکے کئی افراد ہلاک کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز