غزہ (ہمگام نیوز) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں الاہلی اسپتال پر بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 1000 کے قریب افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے بمباری کے ابتداء میں تعداد 500 بتائی جب کہ خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
فلسطینی وزارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ’ابتدائی اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ شہر میں بیپٹسٹ اسپتال کو نشانہ بنانے والے بمباری میں 200 سے 300 کے درمیان شہید ہوئے۔‘ اے پی اور روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق، وزارت نے بعد میں اس تعداد کو کم از کم 500 ظاہر کی ہے۔
تاہم بین الاقوامی میڈیا نے بتایا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 500 سے زائد زخمی ہیں اور ہسپتال عملہ بھی ہلاک و زخمیوں میں شامل ہے۔
انتظام الاہلی اسپتال پر 14 اکتوبر کو اسرائیلی راکٹ حملوں کی زد میں آیا تھا جس میں عملے کے چار ارکان زخمی ہو گئے تھے۔
غزہ کے ہسپتال پر تازہ بمباری سے ہونے والے نقصان پر ایران، قطر، لبنان، ترکیہ اور کینیڈا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذمت کی ہے۔