یروشلم ( ہمگام نیوز)اسرائیل میں لبنانی حزب اللہ سے رابطے اور ایرانی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور ممنوعہ منشیات اسرائیل کو سمگل کرنے کے الزام میں چار اسرائیلیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔   اخبار ’’ دا یروشلم پوسٹ‘‘ نے اپنی ویب سائٹ پر اطلاع دی ہے کہ چاروں افراد جن کی عمریں 28 سے 39 سال کے درمیان ہیں ایک سمگلنگ سیل کے رکن ہیں جو حزب اللہ سے ممنوعہ ادویات لاتا اور تقسیم کرتا ہے۔ اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے ( شاباک) نے انہیں گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔ چاروں پر حزب اللہ سے حاصل کردہ جدید دھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام تھا۔