دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeانٹرنشنلاسرائیل نے حملے بند نہ کیے تو نیا محاذ کھولیں گے: ایران...

اسرائیل نے حملے بند نہ کیے تو نیا محاذ کھولیں گے: ایران کی دھمکی

بیروت (ہمگام نیوز) ایران نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہو کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر حملے بند نہیں کیے تو اس کے خلاف جنگ کے نئے محاذ کھول دیا جائے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان جمعرات کو لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچے تھے۔

بیروت ہوائی اڈے پر لبنان کے وزارت خارجہ اہلکاروں سمیت حماس اور اسلامی جہاد کے عہدے داروں نے ان کا استقبال کیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حزب اللہ کے طرف ممکنہ طور پر اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر غزہ پر حملے بند نہیں ہوئے تو دوسرے محاذ سے اسرائیل پر حملے ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا یہ ایک حقیقت ہے اگر حملے نہیں روکھے گئے تو اسرائیل پر ہر محاذ سے حملے ہوتے رہیں گے۔

ایران کے وزیرخارجہ نے حزب اللہ کے سربراہ سے ملاقات کی اور اس کے علاوہ حماس اور جہاد اسلامی فلسطینی تنظیموں کے سربراہوں سے بھی بات چیت کی ہے۔

خیال رہے کہ حماس کو اسرائیل پر حملے کے لیے ایران کی حمایت حاصل ہے۔ عالمی دنیا ایران کے پاسدارانِ انقلاب کو پہلے ہی ایک دہشت گرد ادارہ قرار دے چکی ہے اور اسرائیل کے طرف سے بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کو ایران کی مکمل حمایت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز